سکھر،ایف بی آر اور اسکے ماتحت اداروں کو سیکورٹی تھریٹ ملنے لگے

ایف بی آر نے متعلقہ حکام کو سیکورٹی بڑھانے کیلئے لیٹر لکھ دیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) ایف بی آر اور اسکے ماتحت اداروں کو سیکورٹی تھریٹ ملنے لگے ، ایف بی آر نے متعلقہ حکام کو سیکورٹی بڑھانے کیلئے لیٹر لکھ دیا ، ہیڈ آفیس سمیت دیگر برانچ دفاتروں میں سیکورٹی کے موئثر انتظامات نہیں ہے ، سائلین و ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنائے جائے ، خط کا متن ، تفصیلات کے مطابق ایف بی آر اور اسکے ماتحت اداروں کو سیکورٹی تھریٹ ملنے کے بعد ریجنل ٹیکس آفس حکام نے ڈی آئی جی سکھر سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے ڈی آئی جی سکھر پولیس کو لیٹر جاری کردیا لیٹر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گرد ایف بی آر اور اسکے ماتحت اداروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں دہشتگردی کی ممکنہ کاروائی کے پیش نظر سیکورٹی الرٹ کی جائے خط کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ سکھر میں واقع ہیڈ آفس سمیت برانچ آفسز کی سیکیورٹی کے موثر انتظامات نہیںہے ، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرکے سائلین اور ملازمین کی حفاظت یقینی بنائی جائے، دوسری جانب ایف بی آر سکھر کے ملازمین میں اس حوالے سے شدید بے چینی لی لہر دوڑ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں