نامور سماجی شخصیت و تاجر رہنما ملک رضوان الحق کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) نامور سماجی شخصیت و تاجر رہنما ملک رضوان الحق کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ تقریب میں سیاسی ،سماجی ،تاجر رہنماؤں سمیت معززین شریوں و عزیز و اقارب کی شرکت ،دولہے کو مبارکباد نیک خواہشات کا اظہار تفصیلات کے مطابق سندھ کی نامور سماجی شخصیت و تاجر رہنما ملک رضوان الحق المعروف ڈی جی سیمنٹ والے کے صاحبزادے محمد فہد رضوان الحق گذشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ کی تقریب سائیٹ ایریا میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ،وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ارسلان شیخ سمیت سیاسی ،سماجی شخصیات ،تاجر رہنماؤں سمیت معززین شریوں و عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ملک رضوان الحق کو بیٹے کی شادی اور دولہے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے جیون کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کا اظہار کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں