ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سکھر کے ویلفیئر آفیسر اور سابق فوجیوں کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء)ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ سکھر کے ویلفیئر آفیسر اور سابق فوجیوں کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ سکھر میجر ریٹائرڈ عظیم اختر نے سپاس نامہ، ایک سالہ محکمانہ کارکردگی اور سابق فوجیوں کے درپیش مسائل پیش کیے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ فیتے ہوئے کہا کہ سابق فوجیوں، بیواہوں اور شہداء کے لواحقین کے مسائل اور فلاحی امداد سرانجام دینے کے لیے ہمارا دفتر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ ہر وقت کوشاں ہے ڈپٹی کمشن سکھر جاوید احمد نے سابق فوجیوں اور بالخصوص شہداء کے لواحقین کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آئندہ ہر ایونٹ میں شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں