سکھرمیں بھی یوم ثقافت سندھ جوش و خروش کے ساتھ منایاجائیگا

سماجی، سیاسی تنظیموں کی جا نب سے ریلیوں سمیت پریس کلب کے سامنے نجی ٹی وی کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کا انعقادہوگا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) سندھ کے مختلف اضلاع کی طرح سکھرمیں بھی یوم ثقافت سندھ جوش و خروش کے ساتھ منایاجائیگا ، سماجی، سیاسی تنظیموں کی جا نب سے ریلیوں سمیت پریس کلب کے سامنے نجی ٹی وی کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کا انعقادہوگا ،تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگرشہروں خصوصاً سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر یوم ثقافت سندھ نہایت جوش و خروش کیساتھ آج منایا جائیگا ، اس حوالے سے سکھر اور اسکے گرد نواح کی مختلف سیا سی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیگی جبکہ مختلف مقامات پر تقریبات کا بھی انعقاد ہوگا ، یوم سندھ ثقافت کے موقع پرسکھر پریس کلب کے سامنے نجی ٹی وی کے زیر اہتمام مرکزی تقریب بھی منعقد ہوگی اس مرکزی تقریب میں سندھ کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ، سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں