نیب سکھر کے زیر اہتمام منی اولمپک گیمز کا انعقاد

شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی سکھر کے کھلاڑیوں نے اپنے ڈیموز کا مظاہرہ کیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) نیب سکھر کے زیر اہتمام کرپشن سے پاک پاکستان میسج کے حوالے سے مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے سکھر میں منی اولمپک گیمز کا انعقاد کیا گیا منی اولمپک میں مختلف کھیلوں کی طرح تائی کوانڈو گیم نے بھی حصہ لیا ،شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی سکھر کے کھلاڑیوں نے اپنے ڈیموز کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلف ڈیفنس،ٹائیگر جمپ ، کیڈنیپنگ، گیلز سیلف ڈیفنس ڈیموز پیش کیئے شاہیکین کو کھلاڑیوں کا پیش کیا ہوا ڈیمو بہت پسند آیا شاہیکینوں نے بچوں کا کھیل دیکھ کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ماسٹر عبدالرزاق راجپوت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں کھیلوں کا جذبہ دیکھ کر بہت اچھا لگا تائی کوانڈو ایسوسی ایشنکے کھلاڑیوں نے جنرل سیکریٹری ماسٹر عبدالرزاق راجپوت، ٹیم آفیشل کپتان اسامہ سیال، انفارمیشن سیکریٹری سہیل احمد عباسی کے زیر نگرانی افتتاحی تقریب میں بہترین ڈیموز پیش کرتے ہوئے مہمان گرامی کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر ، ڈی جی نیب سکھر فہیم ، ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد ، ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری سمیت شائقین سے خوب داد وصول کی اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں دفاعی صلاحیتوں سے آشنا ہو نا ضروری ہے ، والدین اپنے بچوں کو دفاعی صلاحیتسے آرائستہ کریں ، تائی کوانڈو گیمز منی اولپمک گیمز میں حصہ لینے والے دیگر کھیلوں سے منفرد گیمز ہے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور اقدمات کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تائی کوانڈو ایونٹ آرگنائزر سیکرٹری ماسٹر عبدالرزاق راجپوت کا کہنا تھا کہ 5 دسمبر 2021 میں جھم کھانے سکھر میں تائی کوانڈو کا ایونٹ رکھا گیا ہے صوبہ 10بجے سے لیکر شام 01:00 بجے تک گرلز کی فائیٹ ہوگی اور 01:00 بجے سے لیکر 05:00 بجے تک بوائز فایئٹ ہوگی اور 05:00 بجے سے 06:00 بجے کے درمیان ایوارڈ سیریمنی ہوگی تقریب کے آخر میں کلوسنگ سیریمنی کی تقریب کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں