سکھر، عزیز آباد کے نواحی گاؤں متو خان تھہیم کے مکینوں کا سائیٹ ایریا انجنیئر، سائیٹ ایریا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:31

سکھر(آن لائن) سکھر کے علاقے عزیز آباد کے نواحی گاؤں متو خان تھہیم کے مکینوں کی بڑی تعداد نے سائیٹ ایریا انجنیئر، سائیٹ ایریا پولیس کی جانب سے گھروں کو مسمارکرنے ،مزاحمت پر لوگوں کو حراساں کرنے کے خلاف گاؤں کے معززین علی مردان ، رانجھو خان ، علی خان و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی اس موقع پر علاقہ معززین کا کہنا تھا کہ ہم لوگ 1962سے اس زمین پر آباد ہیں اور گاؤں میں تقریباً پچاس سے زائد خاندان آباد ہیں محکمہ سائٹ ایریا کے انجنیئر گلشن ملانو ایک ہفتہ قبل ہیوی مشنری و پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گائوں پر چڑھائی کر دی اور کئی گھر مسمار کر دیئے مزحمت پر پولیس کی مدد سے گرفتار کرانے کی دھمکیاں دی ، شکایات پر بالا حکام بھی نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے ، مظاہرین نے بتایا کہ کرپشن میں ملوث انجنیئر نے ہمارے گائوں کو بھی انڈسٹریل ایریا میں شامل کرکے اس کی پلاٹنگ و فروخت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو غیر قانونی ہے ، مظاہرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے وہ سائٹ ایریا انجنیئر گلشن ملانو ، سائیٹ ایریا پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور گائوں کے مکینوں کے گھروں کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر سکھر کے منتخب نمائندگان ،متعلقہ محکموں کے دفاتروں و گھروں کو گھیرائو کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمے کے افسران پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں