& مہنگائی اور آئے روز اشیائ خوردنوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فہ وفاقی حکومت کی عوامی دشمنی ہے ،سکھر آٹو پارٹس اونرز ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

Yسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) سکھر آٹو پارٹس اونرز ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے صدر حاجی الاہی بخش شیخ نے ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی اور آئے روز اشیائ خوردنوش کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کی عوامی دشمنی قرار دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر آٹو پارٹس اونرز ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے منعقد اجلاس سے خطاب کے دوران اجلاس میں سرپرست اعلٰی حاجی ہارون میمن ،قائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرشید ، طارق جاوید، عبدالہاد ی بندھانی ،عبدالغفار و دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی الاہی بخش شیخ و دیگر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی غریب و مظلوم عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دیکھائی دیتی ہے حکومتی نااہلی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سمیت روز مرہ کی کھانے پینے کی اشیائ سے لیکر علاج معالجہ کی ادویات تک مہنگی ہوچکی ہے ،عوام دشمن پالیسیوں نے پاکستان کی مظلوم عوام سے منہ کا نوالہ تک چھین لیا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے غریب اور متوسط طبقات دو وقت کی روٹی اور علاج معالجہ کیلئے پریشان حال ہے وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ذخیرہ اندوزوں کو ریلیف دے رہی ہے ،وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل ہی منافع خور اشیائ خوردنوش کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیادپر آٹا، چینی،گھی ودیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غیر فحال دیکھائی دیتی ہے عوام کو توقع تھی کہ ریلیف دینے کیلئے حکومت اقدامات کریگی لیکن ایسا لگتا ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں منافع خورمافیا کو لگام ڈانے کے بجائے انکی سرپرستی کررہی ہے جو غریب عوام کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے شرکائ اجلاس نے موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے موئثر اقدام کئے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرکے ان میں پائی جانیوالی بے چینی اور مایوسی دور کی جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں