ظ*سکھر، سندھی ثقافت کواجاگر کرنے کے لیے جوگیوں کاہاتھوں میں سانپ اٹھا ئے ریلی

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) سکھرمیں سندھی ثقافت کواجاگر کرنے کے لیے جوگیوں کاہاتھوں میں سانپ اٹھا ئے ریلی ، سندھی ثقافت کادن ہما رے لیے کسی عید کے دن سے کم نہیں جوگی اتحاد کے رہنماؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق سکھرمیں سندھی ثقافت کواجاگر کرنے کیلئے جاگوجوگی اتحادکی جانب سے سکھر پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جاگو جوگی اتحاد سندھ کے صدر و مختلف جوگی رہنماؤں نے کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں سانپ اٹھا رکھے تھے اور بین و بانسری کی دھن پیش کرتے ہوئے سندھ سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے تھے بین کی دھن پر سانپ بھی سندھ سے اظہار محبت کی خوشی میں رقص پیش کرتے ہوئے جھوم رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجوگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس ریلی کے انعقاد کا مقصد سندھ کی ثقافت کو اجا گر کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت کی ایک تا ریخ ہے جس کو اجاگر کرنے کے لیے میدان میں آئے ہیں اورسندھی ثقافت کادن ہما رے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے انہوں نے سندھ کے لو گوں سے کہاکہ وہ اپنی ثفاقت کو فروغ دیں اور اس کے لیے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں