-سکھر، محکمہ پبلک ہیلتھ اور سکھر میونسپل کارپوریشن کی نااہلی،شہر میں نکاسی آب مفلوج

ض*شکایت کے باوجود شہری و تجارتی مرکز کا نکاسی آب عمل درست نہ ہوسکا ،نیو پنڈ مین روڈ کا گندے پانی میں ڈوب گیا ،علاقہ مکینوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا،کمشنر سکھر و بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

+ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) محکمہ پبلک ہیلتھ اور سکھر میونسپل کارپوریشن کی نااہلی،شہر میں نکاسی آب مفلوج ،شکایت کے باوجود شہری و تجارتی مرکز کا نکاسی آب عمل درست نہ ہوسکا ،نیو پنڈ مین روڈ کا گندے پانی میں ڈوب گیا ،علاقہ مکینوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا،کمشنر سکھر و بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ،میونسپل کارپوریشن کے افسران سکھر کے منتخب نمائندگان کی عدم توجہی اور مجرمانہ غفلت، مسلسل لاپرواہی کے باعث سکھر شہر میں کروڑوں روپے کے جاری نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے و ترقیاتی کام کئی ماہ گذرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکے ہیں شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز میں گذشتہ کئی دنوں سے نکاسی آب نظام کا نظام خراب ہو چکا ہے گذشہ روز نیو پنڈ مین روڈ میں نالیوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کیوجہ سیگندہ پانی سڑکوں ،گلیوں اور محلوں میں جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں و تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ڈرینج سسٹم کی خرابی کے حوالے سے علاقہ مکینوں، دکانداروں اور متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے نکاسی آب کے نظام کی درستگی کیلئے کوئی اقدام نہیں کئے جارہے ہیں بالا حکام نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں