لله*پاکستان غریب عوامی پارٹی ضلع سکھر و سجاگ سومرو برادری کے زیر اہتمام سندھ ثقافت دن کے حوالے سے ریلی

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

ٓسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان غریب عوامی پارٹی ضلع سکھر و سجاگ سومرو برادری کے زیر اہتمام سندھ ثقافت دن کے حوالے سے ایوب گیٹ تا سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور سندھ سے اظہار محبت کیلئے نعرے لگائے گئے شرکاء ریلی نے سندھی ٹوپی و اجرک پہن رکھے تھے جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کی قیادت پاکستان غریب عوام پارٹی سکھر اور سجاگ سومرو برادری کے رہنما وقار علی سومرو،ریاض سومرو ،عبدالکریم سومرودودو صادق سومرو،نظیر سومرو،ایاز جنید،عبدالفتاح، و دیگر کررہے تھے اس موقع پر شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کے سندھ دھرتی امن کا گہوارہ باب السلام ہے سندھ میں بسنے والے ناصرف سندھ بلکہ اس کی قدیمی ثقافت اور بولی سے بے پناہ پیار اور لگاؤ رکھتے ہیں سندھ کا ثقافتی دن ہمارے لیے عید سے کم نہیں ہے سندھ ثقافت کے دن کے موقع پر دنیا بھر کے کروڑوں لوگ سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ثابت کررہے ہین کہ وہ سندھ سے کس قدر محبت کرتے ہیں پاکستان غریب عوامی پارٹی ضلع سکھر کے صدر وقار علی سومرو نے مزید کہا کہ سندھ ہمیشہ باب السلام تھا اور ہمیشہ رہے گا سندھ دشمن طاقتیں اپنے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگی اور سندھ کی حفاظت کیلئے سندھ میں رہنے والے تمام زبان بولنے والے آپس میں متحد ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں