uسیوم ثقافت سندھ،دیہی و ریگستانی علاقوں میں شاندار تقریبات

ق* سندھ ایک ثقافت ہے اور ہم اسے اجاگرکرنا ہوگا ، مفتی اعظم مہر و دیگر کا خطاب

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

ژ*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) سندھ کے ثقافتی عالمی دن (یوم ثقافت سندھ ) کے حوالے سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح دیہی و ریگستانی علاقوں میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق سندھ کے عالمی دن (یوم ثقافت سندھ ) کے حوالے سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح دیہی و ریگستانی علاقوں میں شاندار تقریبات کا انعقا د کیا گیا اس حوالے سے ٹھکراٹو کے نواحی ریگستانی علاقے ڈرگھ بھٹ میں جے یو آئی کے زیر اہتمام تعلیم پڑھائو ، سندھ سنوارو کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں جے یو آئی رہنما مفتی محمد اعظم مہر ، قاری غلام مرتضیٰ مہر ، مولانا حضور الدین مہر ، مولوی زید مہر ، سراج مہر ، ذبیع اللہ مہر ، قاری عبدالقدیر مہر سمیت سیاسی ، سماجی ، مذہبی و تاجر تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد اعظم مہر و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ امن و محبت کی دھرتی ہے سندھ میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے لوگ سندھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں