,سندھ دھرتی امن کا گہوارہ باب السلام ہے ، یوم ثقافت سندھ کا دن سندھ سے محبت کا اظہار کرنا ہے،مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

۵سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) سکھر شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی امن کا گہوارہ باب السلام ہے سندھ میں بسنے والے ناصرف سندھ بلکہ اس کی قدیمی ثقافت اور بولی سے بے پناہ پیار اور لگائو رکھتے ہیں ، یوم ثقافت سندھ کا دن سندھ سے محبت کا اظہار کرنا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام یوم سندھ ثقافت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں فضل بھٹو ، عبدالحمید ، سجاد علی سولنگی ، عبیدا لرحمن ، شہباز علی ، اسامہ بھٹو و دیگر شریک تھے تقریب میں یوم سندھ ثقافت کے حوالے سے شرکاء نے ایک دوسرے کو اجرک کا تحفہ پیش کیا مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد و دیگر نے مزید کہا کہ سندھ ہمیشہ باب السلام تھا اور ہمیشہ رہے گا سندھ دشمن طاقتیں اپنے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ٌہونگی اور سندھ کی حفاظت کیلئے سندھ میں رہنے والے تمام زبان بولنے والے آپس میں متحد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں