حکومت سندھ بلدیاتی ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرے،مولانا محمد صالح انڈھڑ

پیر 6 دسمبر 2021 20:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فی الفور بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر کے بلدیاتی ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی دور کریں جمعیت علماء اسلام بلدیاتی ملازمین کیساتھ کھڑی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن ، شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائیز یونین سندھ کے زیر اہتمام ٹائون کمیٹی پنو عاقل کے بلدیاتی ملازمین کی جانب سے احتجاجی دھرنے میں شرکت اور ان سے اظہار یکجہتی کے موقع پر خطاب کے دوران کیااس موقع پر انکے ہمراہ جے یو آئی رہنما مولانا غلام علی اکبر عباسی ، مولانا سلیم اللہ انڈھڑ ، قاری گل حسن لغاری و دیگر شریک تھے ، ملازمین کی جانب سے اپنے حقوق کیلئے شدید نعریبازی کی گئی اس موقع پر مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت میں جے یو آئی وفد نے یونین رہنمائوں ارشاد خان چاچڑ ، جاوید کورائی ، امداد جسکانی ، محمد نواز شیخ ، امان اللہ مہیسر ، غلام قادر و دیگر سے ملاقات کی اور جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو کو یکجہتی و ہمدردی پیغام دیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

مولانا محمد صالح انڈھڑ نے مزید کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ کے تمام میونسپل ملازمین اپنے حقوق کے لیے مسلسل احتجاج کر رہے ہیںلیکن سندھ حکومت ان کے احتجاج کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوام حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور بلدیاتی ملازمین کے حقوق کیلئے جاری جدوجہد میں جے یو آئی کے کارکنان بھی انکے ساتھ کھڑے ہیں ۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں