سکھر، الیکشن ٹریبونل نے ایم این اے نعمان اسلام شیخ کے خلاف درخواست خارج کردی

پیر 6 دسمبر 2021 20:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) پیپلزپارٹی ایم این اے نعمان اسلام شیخ کے خلاف داخل درخواست الیکشن ٹریبونل نے خارج کردی تفصیلات کے مطابق سکھرالیکشن ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ کی 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف ان کے مخالف امیدوار مبین احمد جتوئی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے تحت داخل درخواست کی سماعت کی سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس محمد جنید غفار نے کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی امیدوار مبین احمد جتوئی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ہی خارج کردی واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے 2018 کے انتخابات میں 69379 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے اور ان کے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار مبین احمد جتوئی نے 60089 ووٹ حاصل کیے تھے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں