سکھرانتظامیہ کی غفلت سے خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے تفریحی پارک اجڑنے لگے

پیر 6 دسمبر 2021 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) سکھرانتظامیہ کی غفلت سے خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے تفریحی پارک اجڑنے لگے ،پاک کالونی پارک خستہ حالی کا شکار، ٹوٹ پھوٹ و ناقص انتظامات کے سبب لوگ آنے سے گریزاں، تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں علاقہ مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں قائم تفریحی پارک اجڑنے لگ گئے ہیں محمد بن قاسم پارک ، لب مہران اور لطیف پارک سمیت دیگر علاقوں میں خطیر رقم سے ازسرنو تعمیرات و بچوں کے جھولوں سمیت چار دیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار دیکھائی دیتی ہے جبکہ تفریحی مقامات پر ناقص انتظامات کے سبب گندگی کے ڈھیربھی انتظامیہ کی کارکردگی کا ثبوت پیش کررہے ہیں گذشتہ سال خطیر رقم سے پاک کالونی چھوٹی گوشت مارکیٹ کساتھ تفریحی پارک کی تزئین و آرائش کی گئی تھی لیکن افسوس متعلقہ محکموں کی عدم توجہی کے باعث پارک کی چار دیواری سمیت لگائے جانے درخت و پودے بھی اکھڑ چکے ہیں جبکہ تزئین و آرائشی سامان بھی کوڑے میں تبدیل ہو رہا ہے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک کالونی تفریحی پارک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیکر عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں