پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

پیر 6 دسمبر 2021 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گیا،اپنی پسند و مرضی سے شادی کی ہے گھروالے دشمن بن گئے ہیں ،ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے جوڑے کی بالا حکام سے اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھر سے فرار ہوکر پسند کی شادی کرنے والی مسمات فوزیہ جوگی دختر رمضان جوگی سکنہ کندھرا نے اپنے شوہر شہمیر لغاری ولد شفیع محمد سکنہ پنو عاقل کے ہمراہ تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی پسند و مرضی سے سیشن کورٹ میں شادی کی ہے شادی کی اطلاع پر میرے گھروالے والد رمضان ،امتیاز ،ممتاز و دیگر ہماری جانی دشمن بن گئے ہیں اور میرے سسرالیوں کو بلاجواز تنگ کررہے ہیں ہمیں ڈر ہے کہی وہ ہمیں جان سے نہ مار دیں جوڑے نے بالا حکام سے اپیل کی ہے نوٹس لیکر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی زندگی جی سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں