سکھر کے نجی اسپتال میں غیرمعیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف

منگل 7 دسمبر 2021 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) سکھر کے نجی اسپتال میں غیرمعیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف ،مختیار کار سکھر و ڈرگ انسپکٹر کا حرا میڈیکل سینٹر پر چھاپہ ، دس ، دس ہزار روپے جرمانہ ،کاروائی غیرمعیاری اور مدہ خارج دوائیوں کی فروخت کی شکایات کی ، افسران ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے نجی اسپتال حرا میڈیکل سینٹر میں غریب مریضوں کوغیر معیاری ادویات کے فروخت کے انکشاف کی شکایات پر اسسٹنٹ مختیارکار سکھر طفیل شیخ اور ڈرگ انسپکٹر شفق شفیع چاچڑ کی سربراہی میں حرامیڈیکل سینٹر پر چھاپہ مارا اورمیڈیکل اسٹور سے دوائیوں کے سیمپلز برآمد کر کے دوائیں مہنگی کرکے بیچنے پر دس ، دس ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے کاروائی کے حوالے سے افسران نے بتایا کہ دوائیوں کی شکایت ملنے پر یہ کاروائی ڈپٹی کمشنر سکھر اور ہیلتھ افسران کی ہدایت پر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں