قومی ووٹ دن کے موقع پر ریجنل الیکشن کمیشن آفس سکھر میں تقریب

منگل 7 دسمبر 2021 19:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) قومی ووٹ دن کے موقع پر ریجنل الیکشن کمیشن آفس سکھر کی جانب سے تقریب ریجنل الیکشن کمیشن کے دفتر میں منعقد کی گئی تقریب میں مہمان خاص ریجنل ڈائریکٹر الیکشن کمشنر سکھر وسیم اختر تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں سابق ڈپٹی میئر سکھر طارق چوہان، شفیق احمد پیرزادو، مکھی ایشور لال، نادرا ریجنل ڈائریکٹر امتیاز شاہ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر سید نصیر حسین شاہ ، مولانا محمد صالح انڈھڑ، ربنواز کلوڑ، مرتضیٰ گھانگھرو، غزالہ انجم ایڈوکیٹ، کاشف قاضی، الیکشن آفسیر یاسر علی، صدر الدین اور دیگر تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر سکھر وسیم اختر نے کہا کہ آج ووٹ کا قومی دن ہے اس دن کو منانے کا مقصد عوام اور پاکستانی شہریوں میں ہر سطح پر شعور بیدار کرنا ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل ہر وہ پاکستانی جس کا قومی شناختی کارڈ بنا ہوا ہے وہ اپنا ووٹ اپنے کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتوں پر درج کرانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر ہ اسٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنا ووٹ درج صحیح پتے پر کرائیں اس لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما اپنے علاقوں میں سماجی کارکنان کو فعال کریں اور زیادہ سے زیادہ ووٹوں کا اندراج کرائیں انہوں نے کہا کہ یہ مہم 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ووٹ کا حق استعمال کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے تاکہ ووٹ کے استعمال سے ملک میں تبدیلی لائی جائے اور ملک، صوبے، شہروں کی ترقی و، خوشحالی سمیت ترقیاتی کاموں، بنیادی سہولیات کی میسری کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت شرکاء تقریب سے اپیل کہ وہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے سے بھرپور تعاون کریں۔ بعد ازاں ریجنل الیکشن کمیشن آفس سے آگاہی واک کی گئی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں