سکھرمیں ینگ نرسز کے بعد ینگ ڈاکٹرز بھی سراپا احتجاج ،اوپی ڈی کا بائیکاٹ ،مریض رل گئے

منگل 7 دسمبر 2021 22:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) سکھرمیں ینگ نرسز کے بعد ینگ ڈاکٹرز بھی سراپا احتجاج ،اوپی ڈی کا بائیکاٹ ،مریض رل گئے ، احتجاج کے باوجود حکومت کا نوٹس نہ لینا بے حسی کی انتہاہے،ینگ ڈاکٹرز مظاہرین سکھر میں ینگ نرسز کی جانب سے جاری مطالبات کے حق میں احتجاج کے بعد اب ینگ ڈاکٹرز نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کردیا ہے جی ایم سی میڈیکل کالج و اسپتال سکھر کے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاجا" تین روز کیلئے سول اسپتال میں او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کردیا گیا ہے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اوپی ڈی کے بائیکاٹ کے باعث سکھرسمیت دوردراز علاقوں سے علاج کی غرض سے آئے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اسپتال میں داخل مریض بھی رل گئے ہیں اس موقع پر ینگ ڈاکڑز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مطالبات کی حمایت میں کئی روز سے احتجاج کئے مگر حکومت کی بے حسی قابل دید ہیوہ نوٹس تو درکنار ٹس سے مس نہیں ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ فی الحال تین روز کیلئے سکھر سول اسپتال میں اوپی ڈی کا بائیکاٹ کیا ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات منظور کرتے ہوئے ہمیں کورونا الاؤنس ،تنخواہیں ،ریگیولر کرنے سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے جو اسپتالوں میں غیر معینہ مدت تک او پی ڈی کے بائیکاٹ کی صورت میں بھی ہوسکتا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں