نیو گوٹھ سکھر میں نکاسی اآب منصوبہ تاخیر کا شکار ،لاکھوں روپے مالیت کا پائپ پڑا پڑا خراب ہونے لگا

منگل 7 دسمبر 2021 22:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) نیو گوٹھ سکھر میں نکاسی اآب منصوبہ تاخیر کا شکار ،لاکھوں روپے مالیت کا پائپ پڑا پڑا خراب ہونے لگا،علاقہ مکینوں کا نظام کو درست نہ کئے جانے پر اظہار افسوس، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے منتخب نمائندگان و سکھر انتظامیہ کی جانب سے نیو گوٹھ بندھانی ٹاؤن میں نکاسی ا?ب نظام درست نہیں ہوسکا ہے خطیر رقم مختص ہونے کے باوجود گذشہ ایک سالوں سے منصوبے کیلئے لایا جانے والا پائپ بھی سڑک پر پڑا پڑا خراب ہورہا ہے علاقہ مکینوں سمیت بندھانی برادری کے صدر حاجی شریف بندھانی و دیگر نے نکاسی آب نظام کو درست نہ کئے جانے پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گٹروں و نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر جمع رہنے سے مرد و خواتین اور بچوں کو ا?مد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، گٹروں کے مین ہول بھی کھلے ہیں، جن میں لوگ گرکر زخمی ہورہے ہیں، متعدد بار شکایات کے باوجود نوٹس نہیں لیا گیا، شکارپور پھاٹک سے لیکر پولیس ہیڈ کوارٹر تک نواں گوٹھ کے مختلف مقامات پر گٹروں و نالیوں کا گندا پانی جمع ہوجاتا ہے، نکاسی نظام مکمل طور پر مفلوج ہونے کے باعث پانی مکمل طور پر سڑکوں سے صاف نہیں ہورہا ہے، لوگ گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں،خطیر رقم سے نیو گوٹھ میں نکاسی آب نظام درستگی کیلئے کام شروع ہوا لیکن ٹھیکیدار اور انتظامیہ کی سست روی کے باعث وہ بھی ابتک تاخیر کا شکار ہے جو لمحہ فکریہ بنتا جارہا ہے علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات ،کمشنر سکھر ،ڈپٹی کمشنر سکھر ایڈمنسٹریٹر سکھر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بلخصوص منتخب نمائندگان سے مطالبہ کیا کہ نواں گوٹھ میں نکاسی آب کے مفلوج نظام کو درست بناکر علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں