ڈویڑنل ٹاسک فورس سکھر اور لاڑکانہ کا مشترکہ اجلاس،انسداد پولیو مہم کے ساتھ کورونا ویکسین کرنے کا فیصلہ

مہم 13 تا 19 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی

بدھ 8 دسمبر 2021 23:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) ڈویڑنل ٹاسک فورس سکھر اور لاڑکانہ کا مشترکہ اجلاس،انسداد پولیو مہم کے ساتھ کورونا ویکسین کرنے کا فیصلہ، مہم 13 تا 19 دسمبر س2021 تک جاری رہے گی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈویڑنل ٹاسک فورس سکھر اور لاڑکانہ کا مشترکہ اجلاس کمشنر آفس سکھر کے کانفرنس ہال میں کمشنر سکھر ڈویڑن شفیق احمد مہیسر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں کور ٹیم رکن نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر کمال سومروسمیت سکھر ، لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایچ اوز، ڈی پی سی آر ، یونیسیف، ڈبلیو ایچ اوز، پی پی ایچ آئی، آئی ایچ ایس ، ہیلتھ پارٹنرز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انسداد پولیو مہم 13 دسمبر تا19 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویڑن شفیق احمد مہیسر نے کہا کہ کم کارکردگی والی یونین کونسلوں پر ڈپٹی کمشنرز خاص توجہ دیں اور انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا 19 کی ویکسین بھی کرائی جائے انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈی ایچ اوز اور ڈی پی سی آر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرکے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ کمشنر سکھر ڈویڑن نے گھوٹکی اور خیرپور کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران میل ٹیموں پر زیادہ فوکس کیا جائے اور خیرپور میں کورونا 19 ویکسین کے لیے مقررہ حدف کو حاصل کرنے کے لیے بھی موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

کمشنر سکھر ڈویڑن نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ سکھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی کمیشن کو مزید فعال کیا جائے پولیو اور کورونا مہم کے کے دوران فعالیت کا نظام کارکردگی سے مشروط ہوگا۔ اجلاس میں کور ٹیم رکن نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر کمال سومرونے بتایا کہ این سی او سی تمام تر کارکردگی کی مانیٹرنگ کررہا ہے سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑنوں میں سرویلینس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس میں ڈی ایچ اوز اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

کمشنر سکھر ڈویڑن نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے مہم اور کورونا 19 ویکسین کے سلسلے میں مائیکرو پلان سمیت دیگر منصوبہ بندی کے بارے میں ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مکمل بریفنگ دی جائے۔ اجلاس میں سکھر اور لاڑکانہ کے ڈی پی سی آر کے نمائندوں نے گزشتہ مہم کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے نگرانی کے نتائج سمیت دیگر سفارشات پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں