سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کا اہم اجلاس

غیر اخلاقی سرگرمیوں کی سرکوبی کے لیے کارکردگی کا مظاہرہ ، ہیومن رائٹس ضلعی کمیٹی مزید فعال کرنے کی ہدایات

بدھ 8 دسمبر 2021 23:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کا اہم اجلاس کمیشن کے رکن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹائرڈ) محمد اسلم شیخ کی زیر صدارت ڈی سی آفس سکھر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد بھی موجودتھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیشن کے رکن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹائرڈ) محمد اسلم شیخ نے کہا کہ سال 2011 میں سندھ حکومت نے قانون سندھ پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس ایکٹ 2011 منظور کیا جس کا بنیادے مقصد انسانی حقوق کا تحفظ کرنا ہے جس کا ذکر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین اور عالمگیر اعلامیہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں ہے انہوں نے کہا کہ کمیشن کی جانب سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام اضلاع میں کوششیں جاری ہیں اس فورم کا مقصد موجودہ محافظوں کی بیداری کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ، سیمینار اور دیگر دستیاب وسائل سے ترقی دلانا ہے غیر سرکاری تنظیموں کی کوششوں اور انسانی حقوق کے میدان میں کام کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کم عمر کی شادیوں اور طلاق جیسے عمل میں اضافے کے خلاف متعلقہ ضلعی ہیومن رائٹس کمیٹی میں شکایات درج کراسکتے ہیں جس کے لیے آفیسر مقرر کیے جائیں گے جو اپنی رپورٹ فراہم کرنے کے پابند ہونگے انہوں نے ضلعی ہیومن رائٹس کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے توجہ دیں ، غیر اخلاقی سرگرمیوں کی سرکوبی کے لیے کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے اور ہیومن رائٹس ضلعی کمیٹی مزید فعال کیا جائے انہوں نے کہا کہ سیپکو سمیت دیگر محکموں کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے محکمے اپنا نظام بہتر کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنی شکایات ایس ایم ایس کے ذریعے اور ضلعی دفاتر میں قائم سیل میں روبرو پیش ہوکر بھی کرسکتے ہیں جس پر فوری کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمدنے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کی روشنی میں مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر اول دستہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ منایا جارہا ہے جس میں اسکولوں، کالجوں، سول سوسائٹی سمیت تمام شہریوں اور عوام میں شعور کی بیداری کے حوالے سے مختلف پروگرام جاری ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے آگاہی واک 10 دسمبر کو کی جائے گی جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

س سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے سے بھرپور تعاون کریں۔ بعد ازاں ریجنل الیکشن کمیشن آفس سے آگاہی واک کی گئی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں