سکھر میں کرپشن سے پاک پاکستان کے عنوان سے واک ریلی کا انعقاد

جمعرات 9 دسمبر 2021 14:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) عالمی یوم انسداد بدنوانی کے موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن  کے زیر اہتمام سکھر میں  رشوت  مٹائو ،نئی نسل بچائو ،کرپشن سے پاک پاکستان کے عنوان سے ریلی نکالی گئی جس کا مقصد  لوگوں میں شعور بیداری اور  آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ مہم کے سلسلے میں مینارہ روڈ تا سکھر پریس کلب تک واک نکالی گئی واک میں محکمہ اینٹی کرپشن سکھر ڈویڑن کے افسران احمد علی شیخ،صوفی عبدالحفیظ چاچڑ، لیاقت علی عباسی، سکھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی تاجر تنظیموں کے رہنمائوں حاجی جاوید میمن،ڈاکڑ سعید اعوان، ،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسران میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شیخ، این جی اوز، سول سوسائٹی کے نمائندگان محمد رضوان میمن و مختلف تعلیمی درسگاہوں کے اساتذہ و بچوں و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء ریلی نے اپنے ہاتھوں میں کرپشن کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس موقع پر شرکائ کی جانب سے نعریبازی بھی کی گئی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا ہم سب ملکر ہی رشوت اور کرپشن ختم کرسکتے ہیں، بدعنوانی اور رشوت ستانی ضمیر کی موت اور سماجی برائی ہے،رشوت سے پاک معاشرہ ترقی یافتہ قوم کا عزم ہونا چاہئے،ہم سب کو ملکر اس کے خلاف جدوجہد کرکے آنے والی نسلوں کو کرپشن اور رشوت سے محفوظ رکھنا ہوگا پاک سر زمین سے کرپشن ختم کرنا ہم سب کی مذہبی اور اخلاقی زمہ داری ہے۔شرکاء ریلی نے ملک کو کرپشن اور رشوت سے پاک بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں