ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا ہے، خورشید شاہ

بدھ 19 جنوری 2022 00:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا غلام بنا دیا گیا ہے، ہم ملک میں استحکام چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ریاست کے بینک کو آئی ایم ایف کے سامنے جوابدہ بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ ہمیں 2018ء کی معیشت واپس کردیں، ہم انہیں معاف کردیں گے، ہمارے مخالفین بھی ہمیں کہتے ہیں کہ ہمیں معافی دے دیں اور انہیں نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ہے، پیپلز پارٹی نے مڈل کلاس طبقے کی تنخواہ میں اضافہ کیا جبکہ پینشن بڑھائی اور زرعی پیداوار کو بڑھایا۔خورشید شاہ یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں