معاشرتی برائیوں کی عکاسی اور اسکے خاتمے کیلئے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے،حافظ غلام اللہ بروہی

بدھ 19 جنوری 2022 00:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) معاشرتی برائیوں کی عکاسی اور اسکے خاتمے کیلئے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے،حافظ غلام اللہ بروہی تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام یونٹ شہید اسلام و جامعہ محمودیہ کے مہتمم حافظ غلام اللہ بروہی نے کہا ہے کہ معاشرتی برائیوں کی عکاسی اور اسکے خاتمے کیلئے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے ،صحافی برادری بلخصوص فوٹو گرافر ہو یا کیمرہ مین شہری مسائل سمیت معاشرتی برائیوں کیلئے کام کر کے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں جو عبادت سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مدرسہ ہزا امیں منعقد جے ٹی آئی تربیت نشست کے بعد مقامی فوٹو گرافروں نعیم غوری،راجہ شاہد سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں انہوں نے سکھر پریس کلب ،سکھر یونین آف جرنلسٹس ،سیفما سکھر،سکھر فوٹو جرنلسٹس ،کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا بھی پیغام دیا مقامی فوٹو گرافروں نے انہیں علاقے میں جاری دینی و سماجی خدمات پر سلام پیش کیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا اس موقع سماجی شخصیت سعید احمد شیخ و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام یونٹ شہید اسلام و جامعہ محمودیہ کے مہتمم حافظ غلام اللہ بروہی نے مزید کہا کے مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں جے یو آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کم نہیں ہوگی اور اس کو عوام سے کوئی جدا نہیں کرسکتا جے یو آئی کارکنان نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے زیر سائیہ ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور کرتے رہے گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں