بلدیہ اعلی سکھر صفائی کا عملہ غائب ،نالیوں اور گٹروں کا کچرا سڑکوں پر جمع

بدھ 19 جنوری 2022 00:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) بلدیہ اعلی سکھر صفائی کا عملہ غائب ،نالیوں اور گٹروں کا کچرا سڑکوں پر جمع ،تعفن اٹھنے سے شہری پریشانی ،مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ،شہری و سماجی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی مہم کے دوران شہر کی مختلف یوسیز میں نالیوں اور گٹروں کی صفائی سمیت گندگی کے ڈھیروں کے خاتمے کیلئے مہم جاری ہے لیکن افسوس شہر کی مختلف یوسیز میں صفائی کا عملہ غائب دیکھائی دے رہا ہے سکھر کے علاقے انور پراچہ روڈ پر نالیوں اور گٹروں کا کچہرہ سڑکوں پر جمع ہے جس کے باعث تعفن اٹھنے سے شہری پریشان حال دیکھائی دے رہا ہے گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ حد سے بڑھ رہا ہے جبکہ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں