-سکھر، کانٹریکٹر ایسوسی ایشن سندھ الائنس کے زیر اہتمام ٹھیکیداروں کا چیف انجینئر پراونشل ہائی ویز و بلڈنگس سکھر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

منگل 18 جنوری 2022 22:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) کانٹریکٹر ایسوسی ایشن سندھ الائنس کے زیر اہتمام مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیداروں کا چیف انجینئر پراونشل ہائی ویز و بلڈنگس سکھر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا ،نعریبازی ،مطالبات منظور نہ کئے جانے پر نئے ٹینڈر پر کام نہ کرنے کا اعلان کردیا،مطالبات منظور ہونے تک سندھ بھر میں احتجاجی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق کانٹریکٹرز ایسوسی ایشن سندہ (الائینس )کے زیر اہتمام سکھر لاڑکانہ اور نوابشاھ ڈویڑن کے ٹھیکیداروں کی کثیر تعداد نے چیف انجنیئر ھائی ویز کی آفیس کے باہر زیر قیادت ولی اللہ بھٹو، دوست علی رند، اختر علی ابڑو،کے بی خاصخیلی، کامران خان، سلیمان بھٹو، صوفی جمیل احمد، ملک محمد نعمان، امجد جاوید، شفقت علی چوہان، حاجی وزیر علی مہر، امیر حسن گولاٹو،فدا حسین کٹپر و دیگر کے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے شرکائ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماو ٴں کا کہنا تھا کہ اس وقت سندہ کے تمام سرکاری اداروں 2012 ریٹ شیڈول نافذ عمل جو انتہائی ظلم زیادتی اور لاپرواہی کا باعث بنا ہوا ہے ان ریٹون پر کام کرنا اور کوالٹی برقرار رکھنا ناممکن ہے پاکستان میں اس وقت مہنگائی کے طوفان نے تعمیراتی انڈسٹری کو تباھی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اگر حالات اسی طرح رہے تو پاکستان بالخصوص سندہ کے کا نٹریکٹرز کو دیوالیہ ہونے سے کوئینہیںبچا سکے گا گذشتہ سال مین بلڈنگ مٹیریل میں پانچ سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے اسٹیل کے ریٹ سو فیصد۔

(جاری ہے)

سیمینٹ کے ریٹ پچاس فیصد۔ ایسفالٹ کے ریٹ 55 پی وی سی پائیپ 60 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے جاری شدہ سرکاری منصوبون مین رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں ہمارہ صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ سیکرٹری اسٹیڈنگ ریٹس کمیٹی حکومت سندھ کی جانب سے ڈیفرنس آف ریٹس آرڈر کو منسوخ کر کے غیر مشروط آرڈر جاری کیا جائے کانٹریکٹرز کے جائز مطالبات پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ سمیت سندھ ریٹس اسٹینڈنگ کمیٹی اور دیگر اداروں میں کانٹریکٹرز کو نمائندگی دی جائے شرکائ دہرنہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پیش جائز مطالبات فی الفور تسلیم کیئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تمام نئے ٹینڈرز کا بائیکاٹ کیا جائیگا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں