شہری مسائل کے حل کیلئے سکھرکی سیاسی ، سماجی ، و مذہبی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

پیر 24 جنوری 2022 22:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) شہری مسائل کے حل کیلئے سکھرکی سیاسی ، سماجی ، و مذہبی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ، متحد ہو کر عوامی مسائل کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا عزم ،مہنگائی اور معاشی بحران کو قابو کرنے کیلئے کرپٹ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس خلاف گھیرا تنگ کرنا وقت کی ضرورت بن گیاہے ، شرکاء اجلاس کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام شہری و عوامی مسائل کے حل کیلئے مقامی ہوٹل میں سکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں جے یو پی کے صوبائی رہنما مشرف محمود قادری ، جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اصلاح الدین شیخ ، تنظیم پاکستانی کے ڈاکٹر سعید اعوان ، مذہبی رہنما افضل حسینی ، سماجی رہنما شاہد بندھانی ، شعیب انصاری ، فرمان شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی ،اجلاس کے دوران مذکورہ رہنمائوں نے متحد ہو کر عوامی مسائل کیلئے جدوجہد تیز کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتیمہنگائی اور معاشی بحران کو قابو کرنے کیلئے کرپٹ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس خلاف گھیرا تنگ کرنا وقت کی ضرورت بن گیاہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ حکو مت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے ،مہنگائی کے اس دور میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں سمیت آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیم میں اضافہ ملک کی غریب قوم پر ڈرون حملوں کے برابر ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہو گیا ہے اور اسے معاشی بحران کے چنگل سے آزاد کرانے کیلئے کرپٹ سیاستدانوں ، بیورو کریٹ اور کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تمام ملکیت قومی تحویل میں لیکر ملک کو قرضوں سے نجات دلائی جائے تو ملک ترقی کی جانب گامزن اور ملک میں مہنگائی کا جن قابو ہو سکتا ہے ، کرپشن سے پاک نیا پاکستان بنانے والی عوام دشمن حکومت اور اسکے حکمرانوں کی جانب سے ملک میں کمر توڑ مہنگائی اضافہ عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رکھی ہے شہری و عوام مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں جانبوجھ کر اضافہ کیا جا رہا ہے ، سکھر کی تمام سیاسی و سماجی ، مذہبی تنظیمیں آپس میں متحد ہو کر عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور احتجاجی تحریک چلائینگی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مہنگائی کے خلاف ہر فورم پر آوز بلند کی جائیگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمرا ن خان نے کشکول توڑنے اور آئی ایم ایف کے آگے بھیک نہ مانگنے کے اعلانات کئے تھے جو جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ،مدینہ ریاست بنانے والے یہودی ایجنٹ حکمرانوں نے غریب عوام سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ،حکومت مہنگائی کم کرنے کے بجائے مہنگائی کا ایٹم بم دیکرعوام کوخودکشی پر مجبور کر رہی ہے جو عوامی دشمنی ہے جس کی سخت الفاز میں مذمت کرتے ہیں، مذکورہ رہنمائوں نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے مہنگائی کے جن پر قابو پا کر پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام کو جینے کا حق فراہم کیا جائے ورنہ وہ دن دور نہیں جب ظالم حکمرانوں کے خلاف پاکستان کی باشعور عوام سڑکوں پر ہوگی اور ان حکمرانوں کو منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں