پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سکھر ڈویژن کا اجلاس

تنظیمی امور سمیت بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر نااہل عوام دشمن حکومت کے خلاف 27فروری کو لانگ مارچ کی تیاریوں اور بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ

پیر 24 جنوری 2022 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سکھر ڈویڑن کا اجلاس ڈویڑنل صدر مکھی ایشور لعل کی زیر صدارت ماکی جا ہاؤس سکھر میں منعقد ہوا اجلاس میں پی پی کے سنیئر رہنما و منارٹی ونگ کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر مہر چند نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں اجیت کمار ، ضلع خیرپور میرس کے ہشمت مل ، سکھر کے انفارمیشن سیکریٹری ارشد گل ، خانچندسمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور سمیت پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر نااہل عوام دشمن حکومت کے خلاف 27فروری کو لانگ مارچ کی تیاریوں اور بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنما?ں کا کہنا تھا کہ نااہل عمران حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں انشائ اللہ پی پی کا 27فروری کا لانگ مارچ عمران حکومت کا تختہ الٹ دیگا اس تاریخ سا ز لانگ مارچ میں منارٹی ونگ سکھر ڈویڑن سے ہزاروں کارکنان شرکت کرینگی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں