ملازمین کیساتھ زیادتیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، عبدالمجید جسکانی

پیر 27 جون 2022 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) ضلع کونسل ایمپلائیز لیبر یونین (سی بی ای) سکھر سندھ کے صدر عبدالمجید جسکانی نے کہا ہے کہ ملازمین کیساتھ زیادتیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ملازمین اپنے حقوق کیلئے متحد ہو کر جدوجہد میں یونین کا ساتھ دیں تاکہ انکے جائز مسائل حل ہو سکے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع کونسل ہال سکھر میں منعقد ماہانہ اجلاس سے خطاب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اجلاس میں محمد عبداللہ چانڈیو،صداقت علی زنگیجو،طارق حسین سولنگی،جمیل دایو،آصف علی چھجن ،منظور حسین جونیجو،ہاشم جونیجو،علی محمد زنگیجو سمیت ملازمین کی کثیرتعداد نے شرکت کی اجلاس میں ملازمین کے مسائل اور انکے حل کیلئے تفصیلی غوروخوص کیا گیااورمطالبہ کیا گیا کے ضلع کونسل سکھر کے ملازمین کے جائز حقوق فراہم کرکے ان میں پانی جانے والی بے چینی دور کی جائے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں