سکھر میںپی پی ورکر کو ووٹ ڈالنا مہنگا پڑ گیا ، نامعلوم چوروں نے گھر صاف کردیا

پیر 27 جون 2022 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) پی پی ورکر کو ووٹ ڈالنا مہنگا پڑ گیا ، نامعلوم چوروں نے گھر کا صفائی کر دیا ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں گذشتہ روز ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوران نیو پنڈ تھانے کی حدود میں نامعلوم چوروں نے اپنا کام کر دکھایا الیکشن میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکر اور محمدیہ ویلفیئر کے محمد یونس پٹھان والد رحمان گل یوسی 11 وارڈ 3 محمدی محلہ نیوپنڈ سکھر اپنی فیملی کو لیکر ووٹ کاسٹ کرانے گئے تو نامعلوم چوروں نے موقع کا فائدہ اٹھا تے ہوئے انکے گھر کا صفایا کردیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں