روہڑی ماتمی جلوس میںجاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ،نعشیں آبائی گاؤں روانہ کردی گئیں

پیر 8 اگست 2022 18:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) روہڑی ماتمی جلوس میں شرکت کرنے والے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ،نعشیں آبائی گاؤں روانہ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قدیمی روہڑی کربلا معلی تعزیہ کو کندھا دیتے ہوئے چھ سے زائد عزادر حسین رش کے باعث دب جانے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال روانہ کیا گیا تاہم دم گھٹنے کے باعث چھ عزادر حسین جن میں دل شیر ولد مور زادو سکنہ کشمور ،کامران علی ولد محمد اسلم سکنہ گھوٹکی ،حاکم علی ولد سردار وسیر سکنہ میرو خان وسیر،حسن پٹھان سکنہ لوکل بورڈ سکھر سمیت دو بھائی منصور ولد بشیر سولنگی،زوالفقار سولنگی سکنہ ضلع خیرپور تعلقہ ہالانی شامل ہیں فوت ہوگئے جبکہ دیگر بے ہوش ہونے والے عزادار ارحسین کو طبی امداد فراہم کرکے روانہ کردیا گیا ،فوت ہونے والے چھ افراد کی میتیں انکے انکیآبائی گاؤں ایدھی ایمبولنس کے زریعے روانہ کردی گئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں