پنو عاقل میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے سترہ سالہ نوجوان جاںبحق ہوگیا،گھر میں سوگ کی فضاء

پیر 8 اگست 2022 18:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پنو عاقل میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے سترہ سالہ نوجوان جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنو عاقل کے علاقے خواجہ محلہ نزد پرانہ سینما کے قریب 17سالہ نوجوان بنام مزمل ولد حاجی انور پٹھان سکنہ کوئٹہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا نوجوان کی فوت ہونے پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ اسپتال رونہ کا اور بعد ازیں نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں