سکھر پولیس کی کامیاب کاروائی ، خطرناک ڈاکو امام بخش عرف ہیمو جتوئی گرفتار

جمعرات 1 جون 2023 23:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) سکھر پولیس کی کامیاب کاروائی ، خطرناک ڈاکو امام بخش عرف ہیمو جتوئی گرفتار ، ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس نے مغفی اطلاع پر خیرپور کے نجی اسپتال میں چھاپہمار کر خوف کی علامت سمجھے جانے والے خطرناک ڈاکو امام بخش عرف ہیمو جتوئی کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ڈاکو کی زندہ مردہ گرفتاری کیلیے حکومت سندھ سے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی ترجمان سکھر پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی چوری اغواء برائے تاوان پولیس مقابلوں سمیت درجنوں مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا گرفتار ڈاکو کے مزید ریمانڈ کیلیے کل عدالت میں پیش کیا جائے گاایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے پولیس پارٹی کو بہترین کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں