سکھر: سول ڈیفنس آرگنائریشن کا ایک اہم اجلاس

یکم مارچ کو سول ڈیفنس کے عالمی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

جمعہ 24 فروری 2017 20:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) سول ڈیفنس آرگنائریشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر غلام اکبر برڑو کے ہوا ۔ اجلاس میں یکم مارچ کو سول ڈیفنس کے عالمی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ اور سول ڈیفنس آرگنائزیشن سکھر کے زیر اہتمام آگاہی کیمپ ، ریلی سیمینار کا انعقا د کیا جائے گا اور عوام الناس میں سول ڈیفنس کا معلومات لٹریچر تقسیم کیا جائے گا اجلاس میں ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس امیر الدین عباسی ، ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان ، انسٹر کٹر محمد فاروق میمن ، پوسٹ وارڈن محمد احمد ، نثار احمد غوری ، محمد آصف خان و دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر غلام اکبر برڑو نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر آج ہر شخص کو سول ڈیفنس کی تربیت لازمی حاصل کرنا چائیے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ آج کا نوجوان خدمت خلق کے جذبے کے تحت سول ڈیفنس آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کرے ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر ملک میں عدم تحفظ کی فضا پیدا کرنا ہے دہشت گرد کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے افواج پاکستان کے آپریشن ردالفساد دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے لئے دوزخ کا ٹکٹ ثابت ہو گا پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ نے عوام کے حوصلے بلند کئے ہیں سول ڈیفنس پاک فوج کا ہر اول دستہ ثابت ہو گا اسکولز ، کالجز کی سطح پر تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا ۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں