سکھر پولیس کی کاروائی، مدرسہ کیلئے چندہ جمع کرنے والے دو مشکوک افراد گرفتار

پیر 27 فروری 2017 11:57

سکھر۔ 27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سکھر پولیس نے موصولہ اطلاعات پر چند جمع کرنے والے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سکھر پولیس کے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق مشکوک مولوی حبیب اللہ پٹھان( سکنہ موسنہ نگر ضلع ایبٹ آباد ) اور امان اللہ خان پٹھان ( سکنہ تخت نصیری ضلع کرک ) جو میر معصوم شاہ مسجد مینارہ روڈ سکھر سمیت شہر کی مختلف مساجد میں اپنے مدرسہ شمس العلوم دارالقران شمالی علاقہ خیبر پختونخوا کیلئے چندہ جمع کر رہے تھے، گزشتہ چند ایام سے پولیس اسٹیشن اے سیکشن کی حد میں بیراج روڈ پر واقع مقامی مسافر خانہ میں مقیم تھے۔ ان کی بابت مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں