آل سندھ میئر سکھر ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے خوش آئند اقدام ہے‘ ملک محمد رضوان الحق

پیر 3 جون 2019 20:25

آل سندھ میئر سکھر ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے خوش آئند اقدام ہے‘ ملک محمد رضوان الحق
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کہ آل سندھ میئر سکھر ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے خوش آئند اقدام ہے اس طرح کے ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز ہاکی گرائونڈٖ میں جاری آل سندھ میئر سکھر ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٹورنامنٹ میں سکھر ، خیرپور ، لاڑکانہ ، حیدرآباد ، کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے ہاکی کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مذید کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ہاکی کی ٹیم نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے نوجوان نسل میں آگہی پیدا کرنے اور ہاکی کے فروغ کیلے حکومتی سطح پر عملی اقدامات کرنیکی ضرورت ہے عدم توجہی کے باعث آج ہمارے نوجوان اس کھیل سے دور ہوتے جارہے ہیں آل سندھ میئر ہاکی ٹورنامنٹ سے ہاکی کے کھیل کو فروغ ملے گا تقریب کے آخر میں ملک میں رضوان الحق دیگر نے فاتح ٹیم میں ٹرافی شیلڈ دیگر انعامات تقسیم کئے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں