پاکستان ریلوئے انٹر ڈویژنل تائی کوانڈو چمپئن شپ کیلئے سکھر کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 13ستمبر کو ہوںگے

جمعرات ستمبر 15:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) پاکستان ریلوئے انٹر ڈویژنل تائی کوانڈو چمپئن شپ کوئٹہ کے لئے سندھ کے ٹرائلز 13ستمبر 2019کو جنا ح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں زیر اہتمام سکھر تائی کوانڈو ایسوسی ایشن اور زیر نگرانی سیکریٹری جنرل ماسٹر عبدالرزاق راجپو ت ، عابد قمر شیخ ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ( ڈی سی او ) پاکستان ریلوئے سکھر ، الطاف حسین مہر انچارج اسپورٹس پاکستان ریلوئے سکھر ، محمد زاہد علی شاہ ، اسسٹنٹ نجارج اسپورٹس پاکستان ریلوئے کے منعقد ہونگے سکھر تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل و آرگنائیزر ماسٹر عبدالرزاق راجپوت کے مطابق پاکستان ریلوئے انٹر ڈویژنل تائی کوانڈو چمپئن شپ کوئٹہ(28-29ستمبر) کو کوئٹہ میں منعقد ہو رہی ہے جس میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 13ستمبر کو جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں رکھے گئے ہیںانشاء اللہ پاکستان ریلوئے انٹر ڈویژنل تائی کوانڈو چمپئن شپ کوئٹہ کی تاریخ میں یادگار چمپئن شپ ثابت ہوگی ۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments