بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ فیضان مدینہ الیون نے جیت لیا

پیر 21 اکتوبر 2019 17:26

بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ فیضان مدینہ الیون نے جیت لیا
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ منعقد ہوا، اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی جے یو پی کے صوبائی رہنما مشرف محمود قادری ، صاحبزادہ رضوان قادری کھتری،افضل الحسینی،آرگنائزر قاری علی احمد سکندری سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے موجود تھی،فائنل میچ جامعہ غوثیہ رضویہ الیون سکھر اور فیصان میدینہ الیون کے مابین ہوا جو فیضان مدینہ الیون نے جیت لیا ،مہمان گرامی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کوٹرافی جبکہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے تقریب سے مزید خطاب کرتے مہمان خصوصی نے کہا کہ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے ہم سب کو چاہیئے کے دینی ودنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ نوجوان نسل کو کھیلوں کی بہتر سرگرمیاں مہیا کریں تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مزید اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں سکھر کی تاریخ میں پہلی بار بین المدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کرکے آرگنائیزر اور اراکین کمیٹی کام قابل ستائش ہے ،موجودہ ملکی صورتحال میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنا عبادت سے کم نہیں ہے دینی مدارس طلباء کو دینی تعلیم کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ دین اسلام کی سربلندی سمیت ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں