شہباز تائیکوانڈو ہفت روزہ فائٹس اینڈ بلٹ پروموشن تقریب کا انعقاد

پیر 21 اکتوبر 2019 17:35

شہباز تائیکوانڈو ہفت روزہ فائٹس اینڈ بلٹ پروموشن تقریب کا انعقاد
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) شہباز تائیکوانڈو ہفت روزہ فائٹس اینڈ بلٹ پروموشن تقریب جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد ہوئی ، تقریب کی مہمان خاص سکھر ڈویژن تائی کوانڈو وومین صدرمیڈم عذرا جمال تھی جبکہ دیگر مہمان گرامی میں مسز آغا شبانہ ، سی پبلک اسکول ، سر آغا جبار ، مبشر حسین ، مظہر حسین خان ، آرگنائیزر سیکریٹری ماسٹر عبدالرزاق راجپوت سمیت آفیشلز سر امداد حسین ، اسامہ سیال ، عبدالرئوف ، طالب حسین ، شیخ مورف باجود، عبدالفتاح و دیگر تھے ، بلٹ پروموشن پانے والے کھلاڑیوں میں حیدر شاہ (یلو ) سجاد حسین (یلو ) فہد عمر (یلو ) شہزاد مگسی (یلو ) عبداللہ عباسی ( یلو ) عارب میمن ( یلو ) عبدالباسط (یلو ) معیز میمن (یلو )دائود ابڑو ( یلو )ام حانیا (یلو ) اسد ابڑو (اورینج ) جلیل(اورنیج)ماجد حسین (اورینج)فارس جوئیل (اورینج)نوال حسین (اورینج )عبدالقادر (اورنیج ) محمد سعد ( گرین ) محمد سعید ابڑو ( گرین )مصور احمد ( گرین ) مدثر حسین خان ( ریڈ ) محمد مورف باجوہ ( ریڈ ) جبکہ بلیک بلٹ کیلئے بلال سمیجو شامل تھے ، بلٹ پروموشن پانے والے کھلاڑیوں میں ماسٹر عبدالرزاق راجپوت نے بلٹ پروموشن دیئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت بالخصوص سکھر میں تائی کوانڈو گیمز بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور نوجوان نسل اس گیمز میں بڑے شوق سے حصہ لے رہی ہے جس کا سہرا سکھر ڈویژن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن اور آرگنائیزر سیکریٹری ماسٹر عبدالرزاق اور انکی ٹیم کو جاتا ہے ہمیں چاہئے کہ تائی کوانڈو گیمز اور اس سے منسلک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن بنا کر صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے ، تقریب میں آرگنائیزر سیکریٹری ماسٹر عبدالرزاق راجپوت نے تمام مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ شہباز تائی کوانڈو ائندہ ہفتے میں تائی کوانڈو تربیتی کیمپ کا آغاز کر رہی ہے جس میں تائی کوانڈو گیمز سے وابسطہ آفیشلز کھلاڑیوں کو اسپیشل تائی کوانڈو تربیت فراہم کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں