سندھ پیپلز ہاکی گرائونڈ سکھر میں 33ویں نیشنل گیمز میں حصہ لینے کیلئے وومین ہاکی سندھ کی ٹیم کے ٹرائل

جمعہ اکتوبر 19:04

سندھ پیپلز ہاکی گرائونڈ سکھر میں 33ویں نیشنل گیمز میں حصہ لینے کیلئے ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) سندھ پیپلز ہاکی گرائونڈ سکھر میں پشاور میں ہونے والے 33ویں نیشنل گیمز میں حصہ لینے کیلئے وومین ہاکی سندھ کی ٹیم کے ٹرائل گذشتہ روز زیر نگرانی کمیٹی کے اراکین سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے رکن اسفند یار منگی، سکھر ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر عارف محمود، سائرہ، ارم بلوچ، فائزہ قریشی و دیگر اراکین کے منعقد ہوئے ٹرائل میں لاڑکانہ ڈویژن، شہید بے نظیر آباد ڈویژن، سکھر ڈویژن سے تعلق رکھنے والی 80سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، اراکین ٹرائل کمیٹی کے مطابق اس ٹرائل میں دس کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائیگا اور بعد ازاں، حیدرآباد، کراچی و دیگر شہروں میں ٹرائل مکمل کرنے کے بعد 20رکنی ہاکی ٹیم تشکیل دی جائیگی تو پشاور میں ہونے والے 33ویں نیشنل گیمز میں حصہ لے گی، واضح رہے کہ پشاور میں ہونے والے 33ویں نیشنل گیمز 9نومبر تا 15نومبر تک جاری رہیں گے۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments