سندھ میں فٹ بال گیمز کے فروغ کیلئے نامور سنیئر فٹ بالر ریاض احمد جنرل سیکریٹری مقرر کیا جانے کے اعلان کا خیر مقدم

جمعہ مارچ 17:56

سندھ میں فٹ بال گیمز کے فروغ کیلئے نامور سنیئر فٹ بالر ریاض احمد جنرل ..
سکھر۔ 6مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) سندھ فٹبال ایسوسی ایشن نارمیلائیزیشن کمیٹی کیجانب سے سندھ میں فٹبال گیمز کے فروغ کے لئے نامور سنیئر فٹبالر ریاض احمد کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا جانے کے اعلان پر سکھرمیں فٹبال سے وابستہ کھلاڑیوں سمیت شائقین فٹبال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، سکھر فٹبال گیمز سے وابستہ سنیئر کھلاڑیوں سراج احمد، اسفند یار منگی، زاہد سعید، عابد حسین، استاد رضا محمد لاسی،آفتاب احمد، آصف آخوند، سید دولت شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ مقررہ جنرل سیکریٹری سندھ میں فٹبال گیمز کے فروغ، سرگرمیوں کے انعقاد سمیت فٹبال سے وابستہ کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments