ڈپٹی سیکریٹری کا ورکرز ماڈل اسکول سکھرکا دورہ ، ورکرز ویلفیئر بورڈ کی منظور ی سے ایڈمنسٹریٹر بدانتظامی اور غفلت برتنے پر معطل

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈکی ہدایات پر ڈپٹی سیکریٹری کا ورکرز ماڈل اسکول سکھرکا دورہ ، ورکرز ویلفیئر بورڈ کی منظور ی سے ایڈمنسٹریٹر کو بدانتظامی اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا، ملازمین میں خوشی کی لہر ،مستحق ورکرز کا تصدیقی عمل جاری ہے مکمل ہونے کے بعد رقم جاری کی جائیگی ، ڈپٹی سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈسیف اللہ بلو کی زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ورکرز ویلفیئر کی ہدایات پر ڈپٹی سیکریٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ سندھ ایجوکیشن سکھر اینڈ لاڑکانہ سیف اللہ بلو نے ورکرز ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ ورکرز ماڈل اسکول سکھر کا سرپرائز دورہ کیا اور سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کی منظور ی سے ایڈمنسٹریٹر ورکرز ماڈل اسکول سکھر محمد صابر کمبوہ کو بدانتظامی اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا ، دورے کے دوران ڈپٹی سیکریٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ سندھ ایجوکیشن سکھر اینڈ لاڑکانہ سیف اللہ بلو نے بتایا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ حکومت سندھ کی گورننگ باڈی کے فیصلے کی روشنی میں ورکرز ویفیئر بورڈ کی جانب سے پہلے دیئے جانے والے بینیفٹ جس میں کتابیں ، یونیفارم کی جگہ مستحق ورکرز کے بچوں کو فی کس سالانہ 6000ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں مستحق ورکرز کا تصدیقی عمل جاری ہے مکمل ہونے کے بعد رقم جاری کی جائیگی، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اس فیصلے کے خلاف چند روز قبل غیر مستحق ورکرز نے بے جا احتجاج کیا جس میں انہوں نے اسکول کے بچوں اور بسوں کا استعمال کیا جس پر سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کی منظور ی سے ایڈمنسٹریٹر ورکرز ماڈل اسکول محمد صابر کمبوہ کو بدانتظامی اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا اور مستحق افراد کی تصدیق کا عمل تیزکر دیا گیا ہے تاکہ مستحق افراد کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے ،دوسری جانب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اس فیصلے پر مستحق ورکرز سمیت ڈپارٹمنٹ کے عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ورکرز ویلفیئر بورڈکے اراکین سے اظہار تشکر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں