ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مسلم لیگ(ن) کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن مرکز کی اپیل پر پاکستان مسلم لیگ ن سکھر ڈویژن کے زیر اہتمام کارکنان کی کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے ن لیگ سکھر ڈویژن کے صدر امداد بلو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعریبازی کی کارکنان نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی سمیت سکھر ڈویژن ، ضلع سکھر ، روہڑی ، خیرپور ، خیرپور میرس دیگر شہروں کے عہدے داروں علی اصغر ملاح ، گل حسین کھوسو ، حافظ شیر محمد الڑو ، سعید حسین بلیدی ، آصف راجپر ، دین محمد لاشاری ، خالد آرائیں ، ایڈوکیٹ صدام حسین تھیبو ، ایڈوکیٹ ثنا ء اللہ تھیبو ، محمود حسین آرائیں ، فرقان لاشاری ، فہیم گرگیج ، چوہدری مجاہد ، اخلاق ہاشمی ، قلندر بخش بروہی ، محمد ڈنو لاکھو ، عبدالحفیظ شیخ ، ڈاکٹر رحیم بخش کورائی سمیت و دیگر شامل تھے ، ، اس موقع پر پی ایم ایل ن ڈویژن کے صدر امداد بلو ، ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی و دیگر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی عوام دشمن پالیسیاں جاری رکھے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکہ عوام کے اوپر مہنگائی کا بم گرایا جارہاہے ،عمران خان نے اپنے اعلانات مین کہا تھا جب ملک میں مہنگائی بڑھ جائے تو سمجھ لینا وزیر اعظم چور ہے اب ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں سو فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے یعنی ملک کے موجودہ وزیر اعظم چور ہیں رہنماؤں نے کہا کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیاتھا مگر مہنگائی کرکے عوام کو مزید پریشان حال کررکھا ہے رہنماؤں کا کہنا تا کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان چاہئیے نئے پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پہ مجبور ہیں، وزیراعظم نے عوام سے کئے وعدوں میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ مہنگائی کا پہاڑ ہر پندرہ دن باعث گرا رہے ہیں ن لیگ کی قیادت میں انشاء اللہ عوامی طاقت سے اس نااہل حکومت کو تختہ الٹ الٹ کیا جائیگا مظاہرین و رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف چیف سمیت بالا حکام سے نوٹس لیکرملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں