ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان و بھارت کی ٹیموں کا ٹکرائو ، سکھر کی اقلیتی برادری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے مندر میں پوجاکی

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان و بھارت کی ٹیموں کا ٹکرائو ، سکھر کی اقلیتی برادری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے مندر میں پوجا ،پوری دنیا کی نظریں پاک بھارت میچ پر ہیں، ہم پاکستانی ہیں اور اپنی ٹیم کی فتح کیلئے دعا گو ہیں ، دیوان چند چائولہ و دیگر کا اظہار خیال ، تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹیمیچز میں پاکستان و بھارت کی ٹیموں کا آپس میں ٹکرائو میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے سکھر کی اقلیتی برادری نے مقامی مندر میں پوجاکی اوردیئے جلائے ، اس سلسلے میں پوچا میں شامل ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی دیوان چند چائولہ و دیگر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی نظریں پاک بھارت میچ پر ہیں اور ہم پاکستانی ہیں اور اپنی ٹیم کی فتح کیلئے دعا گو ہیں ، واضع رہے کہ عالمی سطح پر شائقین کرکٹبھار ت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے منتظر ہیںٹی ٹوئنٹی ،ورلڈ کپ ہو ، ایشیا کپ ہو یا چیمپئنز ٹرافی جہاں پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے آجائیں تو وہ میچ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بن جاتا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں