شہباز گِل کی جانب سے صحافیوں کے ٹیلی فون ٹیپ اور ٹریس کرنے کا اعتراف تشویشناک ،مذمت کرتے ہیں، سکھریونین آف جرنلسٹس

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو اور جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کیجانب سے اپنی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ٹیلی فون ٹیپ اور ٹریس کرنے کا اعتراف تشویشناک ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت کی ناقص کارکردگی پر عوام کی چیخ و پکار دکھانے والے قلمکاروں کیخلاف غیرقانونی اور غیراخلاقی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں, میڈیا کی آواز کو دبانے کیلئے حکومت کالے قوانین اور فورسز کا سہارا لے رہی ہے ملک کی بائیس کروڑ آبادی کی اظہارِ رائے کی آزادی کو کسی صورت سلب ہونے نہیں دیا جائے گا آزاد صحافت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کسی کی پرائیویسی تک غیر مجاز رسائی غیر اخلاقی و غیر قانونی عمل ہے شہباز گل کیجانب سے صحافیوں کیفون کال ٹیپ اور مانیٹر کرنے کا اعتراف میڈیا اور حکومت کے درمیان تعلقات کی خرابی کا باعث ہے وزیراعظم عمران خان کو فی الفور نوٹس لیکر انتشار پسند شخص شہباز گل کو عہدے سے برطرف کرنا چاہیے واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کروائی جائے اور واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں