چوتھے سندھ کالجز گیمز 2021-22انٹر کالجز ایونٹ کا سلسلہ جاری ،کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند اقدام ہے ،نور احد

بدھ 26 جنوری 2022 20:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) چوتھے سندھ کالجز گیمز 2021-22انٹر کالجز ایونٹ کا سلسلہ جاری ،کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند اقدام ہے ،پرنسپل کالج نور احد مہتم و دیگر کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق چوتھے سندھ کالجز گیمز 2021-22 کے سلسلے میں انٹر کالجز گرلز بوائز گیمز ٹورنامنٹ میں مختلف ایونٹ کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز پنو عاقل میں گورنمنٹ شہید عبدالعزیز بلو ڈگری کالج کے زیر اہتمام انٹر کالجز بوائز (کرکٹ ) ایونٹ کا انعقاد ہوا ، ایونٹ میں گورنمنٹ عطاء حسین ڈگری کالج روہڑی ، گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج ،شہید عبدالعزیز بلو ڈگری کالج ،اسلامیہ سائنس کالج کی ٹیموں نے حصہ لیا ایونٹ کے مہمان خاص پرنسپل شہید عبدالعزیز بلو کالج پنو عاقل نور احمد مہتم تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن فواد ناصر،فدا حسین شورو ،عرفان احمد منگیجو ،فوکل پرسن اسفند یار منگی سمیت دیگر نے شرکت کی چوتھے سندھ کالجز گیمز 2021-22 انٹر کالجز ایونٹ کے فوکل پرسن اسفند یار منگی کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند اقدام ہے ، تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے محکمہ تعلیم کی کوشش قابل ستائش اقدام ہے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ضروری ہے یہ ایونٹ ایک یادگار ایونٹ ہے اور اس گیمز میں 7ایونٹ بوائز جبکہ 4ایونٹ گرلز کے ہونگے ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں