سکھر سمیت اندرون سندھ تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی اور بارش، بجلی کی فراہمی معطل

پیر جولائی 15:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) سکھر سمیت اندرون سندھ تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی اور بارش، بجلی کی فراہمی معطل، 45 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں روہڑی، پنوعاقل، خیرپور ،جیکب آباد، کشمور، کندھکوٹ ،رانی پور ودیگر شہروں میں گزشتہ شب سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی بارش کے ساتھ مذکورہ شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اورسیپکو کے 45 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جبکہ بارش کے باعث ان شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے سیپکو ترجمان کے مطابق بارش اور طوفان کا زور کم ہوتے ہی بجلی کی مرمت کا کام شروع کرکے جلد سے جلد بجلی کی بحالی کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا سکھر سمیت اندرون سندھ بارش کے بعد موسم قدر بہتر ہوگیا ہے اور گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے ۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments