سکھر کے گرد نواح میں بارشوں کے بعدموسم خوشگوار ہو گیا

ہفتہ 18 جولائی 2020 19:40

ٖ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2020ء) ملک کے دیگر شہروں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سکھر سمیت اندرون سندھ میں سیاہ بادل امنڈ آئے ہیں ، سکھر کے گرد نواح کے علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد سکھر کا موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے ، بارش اور سیاہ بادل چھائے رہنے کی وجہ سے گرمی شدت کم ہو گئی ہے ، موسم خوشگوار ہوجانے اور بارشوں کے آغاز پرگرمی کا زور ٹوٹنے پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور ان کے چہروں پر تروتازگی آگئی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتہ جاری رہ سکتا ہے، موسم خوشگوار ہوجانے کے بعد شہر میں چٹ پٹے کھانوں سمیت پکوڑے سموسے اور دیگر اشیاء کی مانگ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں