جامعہ صوابی میں ایک روزہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کا ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:33

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) جامعہ صوابی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیاجس کا مقصد یونیورسٹی اور الحاق شدہ کالجزکے پروگرام ٹیم ممبرز کو سیلف انسیسمنٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے ابتداء میں ڈپٹی ڈائریکٹر کیو ای سی راشد سہیل نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا ورکشاپ کے ریسورس پرسن عبدالولی خان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جاوید اقبال تھے جنہوں نے انتہائی عمدہ اور بہترین انداز میں ورکشاپ کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے جامعہ صوابی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت اس ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ورکشاپ میں جامعہ صوابی کے تمام نئے شعبہ جات اور الحاق شدہ کالجزسے پروگرام ٹیم ممبرز کو چنا گیا تھا تاکہ مستقبل میں وہ اپنے متعلقہ شعبہ جات میں اس عمل کو یقینی بناسکیں۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں